Categories: قومی

سماج کے اخلاقی ضمیر کو بیدار کرنے کے حق میں تھے بابا صاحب امبیڈکر: صدر جمہوریہ ہند

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعرات کے روز بین الاقوامی امبیڈکر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب سماج کے اخلاقی ضمیر کو بیدار کرنے کے حق میں تھے۔ وہ کہتے تھے کہ حقوق کا تحفظ صرف قوانین سے نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لیے معاشرے میں اخلاقی اور سماجی شعور کا ہونا بھی ضروری ہے۔

صدر جمہوریہ کووند یہاں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ایم ارکان اسمبلی  اور ممبران پارلیمنٹ کے فورم اور ڈاکٹر امبیڈکر چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی امبیڈکر کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کانفرنس کے انعقاد پر درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ایم ایل ایز اور ایم پی ایز کے فورم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم سماجی اور معاشی انصاف کے مسائل کو مسلسل اجاگر کر رہا ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار و نظریات کو پھیلانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ یہ کنکلیو آئینی حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم، کاروبار، اختراع اور اقتصادی ترقی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب معاشرے کے اخلاقی شعور کو بیدار کرنے کے حق میں تھے۔ وہ کہتے تھے کہ حقوق کا تحفظ صرف قوانین سے نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لیے معاشرے میں اخلاقی اور سماجی شعور کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عدم تشدد اور آئینی طریقوں پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے آئین میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے مفادات کے تحفظ کے لیے بہت سی دفعات کی گئی ہیں۔ آئین کا آرٹیکل۔ 46 ہدایت دیتا ہے کہ ریاست کو  درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے تعلیمی اور معاشی مفادات کی ترقی خصوصی احتیاط کے ساتھ کرنا ہے۔ نیز اس آرٹیکل میں ریاست کو سماجی ناانصافی اور ہر قسم کے استحصال سے بچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان رہنما خطوط پر عمل درآمد کے لیے کئی ادارے اور عمل قائم کیے گئے ہیں۔ بہت سی اصلاحات بھی ہوئی ہیں لیکن ہمارے ملک اور معاشرے کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ اپنے حقوق اور حکومت کی طرف سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے واقف نہیں ہیں۔ لہٰذا اس فورم کے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں ان کے  حقوق اور حکومت کے اقدامات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے لوگوں کو آگے لے جائیں جو آپ کے پیچھے رہ گئے ہیں۔ صرف ایسا کرنے سے ہی آپ بابا صاحب کے تئیں سچی عقیدت کا اظہار کر سکیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago