Categories: قومی

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی سی او اے ایس نروانے سے ملاقات

نئی دلی۔ 21  دسمبر

بنگلہ دیش کے ائیر چیف مارشل شیخ عبدالحنان نے پیر کو ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے اپنے ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔MoDفوج کے آئی ایچ کیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے ٹویٹ میں کہا، "ایئر چیف مارشل شیخ عبدالحنان، چیف آف ایئر اسٹاف، بنگلہ دیشی فضائیہ نے جنرل ایم ایم ناراوانے #COASسے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹویٹ میں اے ڈی جی پی آئی نے نروانے اور حنان کے درمیان ملاقات کی تصویریں بھی شیئر کیں۔ ایم این این  کے  مطابق، اس سے قبل 20 دسمبر کو بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ شیخ عبدالحنان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بنگلہ دیش کے ائیر چیف مارشل کا دورہ ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کے 50ویں وجے دیوس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago