Categories: عالمی

علمائے کرام نے ٹارگٹ حملوں کے بیچ طالبان سے تحفظ کا مطالبہ کیا

کابل ۔21   دسمبر

کابل شہر میں دو سرکردہ علمائے کرام کو نشانہ بنانے والے دو حالیہ حملوں کے بعد، افغان علما نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں زیادہ سیکورٹی فراہم کریں۔ طلوع نیوز کے مطابق، رشتہ داروں اور مذہبی علماء نے امارت اسلامیہ سے علمائے کرام کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ علما پر کئی دوسرے حالیہ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز، کابل کے ایک دینی مدرسے کے سربراہ، بسم اللہ شاکر کو کئی نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ کابل میں PD 17کے خیرخانہ علاقے میں ایک مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ شاکر کے بھتیجے عبدالباسط نے کہا کہ "اس کے قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اس کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں تھی۔" شاکر کے ایک ساتھی ذبیح اللہ نے کہا، "ہمارے لیے کوئی سیکورٹی نہیں ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔" جمعہ کے روز، کابل کے پی ڈی 4 میں پروان سی کے علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک ممتاز مذہبی عالم عبدالسلام عابد بال بال بچ گئے۔ تاہم، عابد کے ایک معاون امان اللہ سپائی بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کسی شخص یا گروہ نے ہائی پروفائل علماء کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں چھ مذہبی علماء کو قتل کیا گیا ہے۔ مجرموں کا احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago