نئی دہلی، 15 جون (انڈیا نیرٹیو)
بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان بپرجوئے کے حوالے سے ساحلی ریاستوں کی حکومتیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ شدید سمندری طوفان بپرجوئے جمعرات کی شام سوراشٹر اور کچھ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ بپرجوئے اگلے چند گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک شدید گردابی طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ یہ کچھ دیر تک شمال کی سمت بڑھنا جاری رکھے گا اور پھر شمال شمال مغربی سمت میں مڑ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے مہا پاترا نے بتایا کہ بپرجوئے ایک بہت شدید سمندری طوفان ہے، اس میں بہت زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے پوربندر اور دوارکا اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی تیز بارش کی توقع ہے اور کچھ کے اوپر 3-2 میٹر اونچی سمندری لہریں اٹھیں گی۔
بپرجوئے جمعرات کی صبح 05:30 بجے شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر جکھاؤ بندرگاہ (گجرات) سے تقریباً 180 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کی شام تک، یہ جکھاؤ بندرگاہ کے قریب مانڈوی اور سوراشٹر-کچھ اور ملحقہ ساحلوں کو عبور کرے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…