قومی

پرولا، اترکاشی، اتراکھنڈ میں مہا پنجایت کی اجازت نہیں، دفعہ 144نافذ

اترا کھنڈ میں جاری بڑ ے پیمانے میں مسلم دکانداروں اور کاروباری کی نقل مکانی اور 15جون کو ہونے والی ہندو تنظیموں کی جانب سے مہاپنچایت پر ضلع انتظامیہ نے نیا انکشاف کیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے اترکاشی کے پرولا میں ہونے والی مہاپنچایت کی اجازت نہیں  دیئے جانے کی اطلاع دی ہے۔ کہا کہ پولیس انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور حالات کو کسی قیمت پر ناخوشگوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی گڑھوال رینج کے ایس ناگنیال کا کہنا ہے کہ 15 جون کو اترکاشی کے پرولا میں ہونے والی مہاپنچایت کے تناظر میں منتظمین کو واضح اشارہ دیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

ڈی آئی جی گڑھوال رینج نے بتایا کہ پرولا میں مہاپنچایت کس نے بلائی ہے اور کہاں مہاپنچایت ہونی ہے اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پرولا میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے 15 جون کو منعقد ہونے والی مہاپنچایت کے منتظمین کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی نے تمام لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

حالانکہ پہلے وشو ہندو پریشد اور پردھان سنگٹھن سے اجازت مانگی گئی تھی لیکن اب پردھان تنظیم مہاپنچایت کو لے کر بیک فٹ پر آگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ مہاپنچایت کون کروا رہا ہے؟ ان حالات کے پیش نظر پرولا میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago