قومی

بنگلورو میسور ایکسپریس وے کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرے گا

بنگلورو میسور ایکسپریس وے کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلورو میسور ایکسپریس وے کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جناب مودی سڑک  نقل وحمل   اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی سلسلے وار ٹویٹس  کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر موصوف  نے بتایا کہ بنگلورو میسور ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تعمیر کا مقصد شری رنگ پٹنہ، کورگ، اوٹی اور کیرالہ جیسے علاقوں تک رسائی کو بہتر بنانا  اور اس کے ذریعہ  ان کی سیاحت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت این ایچ-275 کا ایک حصہ بھی آتا ہے، اس میں چار ریل اوور برج، نو اہم پل، 40 چھوٹے پل، اور 89 انڈر پاس اور اوور پاسز بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’ایک اہم کنیکٹیویٹی پروجیکٹ جو کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں تعاون کرے گا۔‘‘

*************

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago