قومی

آ ر آئی این ایل   نے خواتین کا بین الاقوامی  دن  منایا

آ ر آئی این ایل   نے خواتین کا بین الاقوامی  دن  منایا


خواتین ملازمین  آر آئی این ایل  کا فخر ہیں: جناب اتُل بھٹ ، سی ایم ڈی ، آر آئی این ایل

آر آئی این ایل   نے 9 مارچ کو   ’ڈیجیٹل آل: صنفی مساوات کے لئے  جدت طرازی. اور ٹیکنالوجی ‘کے موضوع کے تحت خواتین کا بین الاقوامی دن  ایک عظیم الشان اور مناسب انداز میں منایا ۔

آندھرا پردیش حکومت میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ، (ویمن پروٹیکشن سیل) سی آئی ڈی  محترمہ.  کے جی وی سریتا نے اس پروگرام میں شرکت کی  ۔ انھوں  نے تمام خواتین ملازمین سے  اپنے تجربات  مشترک کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ محترمہ  کے جی وی سریتا نے کہا کہ بحران کا بندوبست ،کثیر.  ٹاسکنگ اور باہمی تعاون کی کوشش عورت کی موروثی خصوصیات ہیں۔ انہوں نے  آرآئی این ایل خواتین ملازمین کی کاوشوں کی تعریف کی. اور اگرچہ ان کی تعداد بہت کم ہے لیکن وہ اہم زون میں تعینات ہیں اور کمپنی کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتی  ہیں۔

آ ر آئی این ایل   نے خواتین کا بین الاقوامی  دن  منایا

اس موقع پر آرآئی این ایل کے  سی ایم ڈی ، جناب  اتُل بھٹ  نے اظہار خیال کرتے ہوئے. اس  امید کا اظہار کیا کہ خواتین کا بین الاقوامی دن  (آئی ڈبلیو ڈی )2023 اقتصادی  اور سماجی نابرابری .  کو وسیع کرنے کے تعلق سے  ڈیجیٹل صنفی فرق کے اثرات کو دریافت  کرے گا۔ جناب  بھٹ نے مزید کہا ، “آئیے ہم سب خواتین کے  دن کے بارے میں صنفی مساوات کے  تعلق سے  اپنے عزم کی تصدیق کریں. اور ہمت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔”

جناب  بھٹ نے تمام کامیاب  اور انعام حاصل کرنے والی خواتین  کو مبارکباد پیش کی ۔  خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ان کامیاب 19 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا . جنھوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کمپنی کو انعامات  دلائے ہیں۔

 سی وی او ڈائریکٹرز محترمہ  کے جی وی سریتا ،اور ڈبلیو آئی پی ایس. – آر آئی این ایل کی  ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کے ساتھ  جناب  اتُل بھٹ.  نے   اس موقع پر سالانہ میگزین  ڈی آئی ایس ایچ اے (دِشا) جاری کیا ،جس میں آر آئی این ایل کی  خواتین ملازمین کی کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

خواتین ملازمین کے لئے  ڈبلیو آئی پی ایس کے ذریعہ مضمون  نگاری .، پوسٹر پینٹنگ ، رنگولی ، کوئز ، کھیل کود  وغیرہ سمیت مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔

 آر آئی این ایل  کی  سینئر افسران   محترمہ  نو پور بھٹ ، وسٹیل مہیلا سمیتی کی صدر.  ، ٹریڈ یونینوں کے نمائندے ، وی ایم ایس ، او بی سی ، اسٹیل ایگزیکٹو  ایسوسی ایشن .، ایس سی/ایس ٹی ایسوسی ایشن نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago