Categories: قومی

خود انحصار حکومت بہار کاعزم ، کورونا وائرس اور ویکسی نیشن کو لے کرتبادلہ خیال

خود انحصار حکومت بہار کاعزم ، کورونا وائرس اور ویکسی نیشن کو لے کرتبادلہ خیال

گورنر کے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ کی شروعات

پٹنہ ، 19 فروری (انڈیا نیرٹیو)

بہار کے گورنرفاگو چوہان کے خطاب کے ساتھ ہی آج بجٹ اجلاس کی شروعات ہوگئی ہے۔ گورنر نے دونوں ایوانوں کے ممبروں کو بجٹ اجلاس کو لے کرخطاب کیا۔ اپنے 41 منٹ کے خطاب میں گورنرفاگو چوہان نے خود انحصارحکومت بہارکا عہد ہے اور کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) اور ویکسی نیشن پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر نے بجٹ اجلاس کی شروعات کرتے ہوئے بہار قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ممبروں کی مشترکہ اجلاس میں کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کورونا اور ویکسی نیشن پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کورونا میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا مرکزی حکومت کی ہدایت پر بہار میں ویکسی نیشن کا کام جاری ہے۔

گورنر نے کورونا مدت کے دوران شہریوں کی بہتری اور تحفظ کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بہار میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہر شخص کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہار کے ہر پانچ  گاؤں  میں ایک اسپتال ہوگا۔ ریاست میں نئے میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کھولے جائیں گے۔انہوں نے ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے میگا ہنر کھولنے کی بات کی۔

گورنر نے کہا کہ حکومت بہار انصاف کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ حکومت  زیرو ٹارلنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکومت ہر شعبے میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے روزگار ، خواتین کی ترقی وغیرہ کے شعبوں میں حکومت کے کام کی تعریف کی۔ بہار میں خواتین کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔ اساتذہ کی منصوبہ بندی میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔

ریاست کے دیگر سرکاری ملازمتوں میں بھی خواتین کو ریزرویشن دینے کا انتظام ہے۔ نتیش حکومت کی سات نشچئے 2 کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے تحت خواتین ، نوجوانوں ، کسانوں سمیت سات اہم نکات پر کام کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کی بات چیت کے درمیان گورنر نے 41 منٹ تک اجلاس سے خطاب کیا۔

اجے پال نے کہا کہ خواتین کو مضبوط اور خود انحصار کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔ ضعیفوں کے لئے بہار میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ حکومت طالبات کو 50 ہزار روپے تک کی امداد فراہم کرے گی۔

اس سے قبل گورنرفاگو چوہان بہار بجٹ اجلاس کے لیے ودھان سبھا پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ نتیش اور اسپیکر اسمبلی گلدستہ دے کرا ن کا استقبال کیا۔وزر اعلیٰ نتیش کمار اور پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری نے بھی اسپیکر اسمبلی وجے کمار سنہا کو فون کرکے ان کا استقبال کیا۔

مہنگائی کے خلاف لکڑی اور مٹی کے چولہے کے ساتھ اسمبلی پہنچے کانگریسی ایم ایل اے پارٹی کے لیڈر اجیت شرما کے ساتھ دو دیگر ایم ایل اے اسمبلی پہنچے۔ واضح ہو کہ اجلاس ہنگامہ خیر رہنے کے آچار ہیں۔ اپوزیشن بہار میں مہنگائی ، کسان تحریک سمیت پٹرول ، ڈیزل کے بڑھتی قیمتوں پرحکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش نے بجٹ اجلاس کے لیے  نیک خواہشات پیش کی

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار بجٹ اجلاس کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے بہار کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہوئے نئے ایم ایل اے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ سب کو نیک خواہشات۔

ایوان میں پہلی بار الیکشن جیتنے والے ساتھیوں کا خصوصی طور پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ہم سب ترقی یافتہ بہار کے خواب کو پورا کرنے کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago