Categories: قومی

بہار الیکشن 2020:پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام ختم، تمام سیاسی پارٹیوں نے لگایا زور

بہار الیکشن 2020:پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام ختم، تمام سیاسی پارٹیوں نے لگایا زور

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے پولنگ کے لیے  انتخابی مہم  آج شام تک ختم ہوجائے گی ۔ آخری دن  تمام سیاسی  جماعتوں نے انتخابی مہم کے لیے اپنی پوری طاقت  لگادی ہے۔ پیر کے روز انتخابی میدان میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اداکار اور ممبران پارلیمنٹ روی کشن اور منوج تیواری سمیت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو میدان میں اتارا ہے ، جب کہ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو سمیت بہت سے لیڈران عظیم اتحاد کی جانب سے انتخابی جلسے مسلسل کر رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 28 اکتوبر کو 71 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں سابق وزیر اعلی ٰجیتن رام مانجھی  اورپریم کمار ، کمار نرملاوغیرہ  انتخابی میدان میں ہیں۔

پہلے مرحلے میں 1،066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ دو کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پٹنہ ، بھاگل پور ، کیمور ، روہتاس ، بکسر ، بھوج پور ، اورنگ آباد ، نوادہ ، گیا ، جموئی ، بنکا ، جہان آباد ، ارول ، نوادہ اور شیخوپورہ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نکسل سے متاثرہ علاقوں میں انتخابات کے لیے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

بہار کے انتخابی میدان میں  این ڈی اے کے ساتھ براہ راست لڑائی  حزب اختلاف جماعت کے عظیم اتحاد سے ہے۔ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے جے ڈی یو ، ہندستانی عوام مورچہ ، وکاس نشان پارٹی شامل ہیں۔ جب کہ مرکز میں این ڈی اے کی حلیف لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) یہاں سے الگ ہوگئی ہے اور انتخابی میدان میں ہے۔ عظیم اتحاد آر جے ڈی ، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل ہے۔

بہار میں 243 اسمبلی نشستوں کے لیے تین مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے تحت پہلے مرحلے کے لیے 28 اکتوبر کو 71،دوسرے مرحلے کے لیے 3 نومبر کو 94 اور تیسرے مرحلے کے لیے 7 نومبر کو 78 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago