Categories: قومی

نتیش حکومت کے وزراء کےمحکموں کا ہوا تقسیم ، کس کو کیا ملی ذمہ داری

<div>نتیش حکومت کے وزراء کےمحکموں کا ہوا تقسیم ، کس کو کیا ملی ذمہ داری</div>
<div>نتیش حکومت کابینہ کی میٹنگ منگل کو ہوئی ۔ اس کے بعد حکومت کے وزراء کے محکمہ تقسیم کیاگیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے پاس وزارت داخلہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے علاوہ کچھ دوسرے محکمہ ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد کے پاس ماحولیات ، جنگلات ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور شہری ترقی کے محکموں کی ذمہ داری ہے۔ بہار کے دوسرے نائب وزیر اعلی رینو دیوی کو پنچایت راج محکمہ اور محکمہ صنعت دیا گیا ہے۔ سابق اسمبلی اسپیکر وجئے چودھری کو دیہی ترقیات کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات سمیت پارلیمانی امور کی وزارت کا چارج سونپا گیا ہے۔ وجندر یادو بجلی اور فوڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ہوں گے۔ میوالال چودھری کو بہار کا وزیر تعلیم بنایا گیا ہے ۔جبکہ شیلا کماری کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔</div>
<div>ہم لیڈر سنتوش مانجھی کو آبپاشی کے علاوہ ایس سی – ایس ٹی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وی آئی پی  لیڈر مکیش سہنی کو محکمہ آبپاشی اور محکمہ ماہی گیر کے وزیر بنائے گئے ہیں۔ منگل پانڈے کو ایک بار پھرسے وزیر صحت کے ساتھ ساتھ آرٹ کلچر ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے ۔ آرہ  کے ایم ایل اے امریندر پرتاپ سنگھ کو وزیر زراعت ، تعاون اور گنا ترقی کا وزیر بنایا گیا ہے۔ رام پریت پاسوان کو پی ایچ ای ڈی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جییوش کمار کو وزیر سیاحت اور محکمہ کان کنی  کا وزیر بنایا گیا ہے  جبکہ رام سندر رائے کو وزارت محصولات اور قانون کی ذمہ داری  دیگئی ہے۔</div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago