Categories: قومی

بہار: عظیم اتحاد کے رہنما منتخب کئے گئے نتیش کمار، آج لیں گے حلف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نتیش کمار نے راج بھون جا کر گورنر فاگو چوہان کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت بنانے کا دعویٰ بھی پیش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حلف برداری کی تقریب بھی کل ہوگی۔بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد کا خاتمہ ہوگیا ہے، جے ڈی یو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی نے ہمیشہ ہماری تذلیل کی،انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہماری پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں ختم کرنے کی سازش رچی گئی، اس لیے ہم اتحاد توڑنے کا فیصلہ کیا۔بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔جے ڈی یو کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔   وزیر اعلیٰ نتیش کمار شام 4 بجے گورنر فاگو چوہان سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ ساتھ ہی عظیم اتحاد کی میٹنگ میں نتیش کمار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس اور ایم ایل نے اپنے حمایتی خطوط جمع کرائے ہیں۔ نتیش کمار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے جبکہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ہو کہ آر جے ڈی بہار میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔ مہاگٹھ بندھن کیمپ کو فی الحال 114 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے، جن میں 79 آر جے ڈی، 19 کانگریس، 12  سی پی ا?ئی مالے، 2 سی پی ا?ئی اور 2 سی پی ایم ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کیمپ ابھی بھی اکثریت سے 8 ایم ایل اے دور ہے، لیکن نتیش کمار کے این ڈی اے سے نکلنے کے بعد عظیم اتحا د کے ایم ایل اے کی تعداد اکثریت سے بہت زیادہ ہو جائے گی۔ یہ تعداد بڑھ کر 159 ہو جائے گی۔ اگر جیتن رام مانجھی کے چار، ایک آزاد ایم ایل اے کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 164 تک پہنچ جائے گی، جو کہ 122 کے اکثریتی اعداد و شمار سے بہت زیادہ ہے۔ تعداد کے حساب سے حکومت بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونے والا ہے۔ اس وقت این ڈی اے کو 127 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔اس وقت بہار میں ڈبل انجن کی حکومت ہے۔ حکومت بی جے پی اور جے ڈی یو کے ساتھ ساتھ دیگر اتحادیوں کی مدد سے چل رہی ہے۔ اس وقت بی جے پی کے 77 ایم ایل اے ہیں، جے ڈی یو  کے 45، ہم  کے 04 اور 01 ا?زاد ایم ایل اے این ڈی اے میں موجود ہیں۔ ایم ایل اے کی کل تعداد 127 ہے۔ نتیش کمار جب بھی کوئی بڑا فیصلہ لیتے ہیں وہ اپنے تمام ایم ایل اے تمام ایم پی اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ بلاتے ہیں۔ رائے لینے کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔ 2017 میں بھی جب نتیش کمار کو مہا گٹھ بندھن   چھوڑنا پڑا تو اسی طرح ایک میٹنگ بلائی گئی اور اس کے بعد فیصلہ لیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago