بی جے پی کو بدعنوانی اوراقربا پروری سے لڑنے کے لیے بھگوان ہنومان سے ترغیب ملتی ہے: پی ایم مودی
نئی دہلی، 6 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
وزیراعظم نریندر مودی نے بھگوان ہنومان کی زندگی کو ہندوستان کی وکاس یاترا کے لیے ایک تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بدعنوانی سے لڑنے کے لیے بھگوان ہنومان سے ترغیب ملتی ہے۔
وزیراعظم مودی نے جمعرات کو بی جے پی کے 44 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بدعنوانی اور کنبہ پروری سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ بی جے پی نے جمہوریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔
بی جے پی کے لیے ملک سب سے اوپر ہے۔ پارٹی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری، امن و امان کے چیلنجوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیاست کے نام پر دکھاوا ہوتا تھا۔ بی جے پی نے سماجی انصاف کو جیت لیا ہے۔ بی جے پی ملک میں پردھان سیوک کے رول میں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور ہماری پارٹی ’’ماں بھارتی‘‘، آئین اور ملک کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو بی جے پی کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کارکنوں کی وجہ سے ہی ملک کی خدمت کا شرف حاصل ہوا ہے جنہوں نے پارٹی کو خون پسینے سے سینچا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے ‘قوم پہلے‘‘ کے فارمولے کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ بی جے پی ‘’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرکاس‘‘ کے فارمولے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے ہنومان جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ا?ج بھی ہنومان جی اور ان کی زندگی کے اہم واقعات ہمیں وکاس یاترا (ترقی کے سفر) کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ ہنومان جی میں بے پناہ طاقت ہے، لیکن وہ اس طاقت کا استعمال وہ تبھی کر پاتے ہیں جب ان کا خود پر سے شبہ ختم ہوجاتا ہے۔
2014 سے پہلے بھارت کا بھی یہی حال تھا لیکن آج بھارت کو بجرنگ بلی کی طرح اپنے اندر چھپی طاقتوں کا ادراک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان ہنومان کی طاقت کی طرح اپنی صلاحیت کو محسوس کر رہا ہے۔
بی جے پی کو بدعنوانی، لا اینڈ آرڈر کے چیلنجوں سے لڑنے کے لیے بھگوان ہنومان سے تحریک ملتی ہے۔ اگر ہم بھگوان ہنومان کی پوری زندگی پر نظر ڈالیں تو ان کے پاس ’’کر سکتے ہیں‘‘ کا رویہ تھا، جس نے انہیں ہر طرح کی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی۔ ہنومان جی دشٹوں (شریروں) کا اور بی جے پی بدعنوانوں کا ناش (برباد) کرتی ہے۔
مفت راشن، علاج اور بیت الخلا اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کا زور سماجی انصاف پر ہے۔ بی جے پی سماجی انصاف کی زندگی گزارتی ہے، اس کی روح پر عمل کرتی ہے۔ 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملنا سماجی انصاف کی عکاسی ہے۔ بغیر کسی امتیاز کے 50 کروڑ غریبوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج سماجی انصاف کا مضبوط اظہار ہے۔
بغیر کسی امتیاز کے 45 کروڑ غریبوں کے جن دھن کھاتے کھولنا سماجی انصاف کے جامع ایجنڈے کی زندہ مثال ہے۔ 11 کروڑ لوگوں کو بیت الخلا فراہم کرنا سماجی انصاف ہے۔ بغیر منہ بھرائی اور بغیر امتیاز کئے بی جے پی سماجی انصاف کے ارادوں کو حقیقی معنوں میں حاصل کرنے کے مترادف کے طور پر ابھری ہے۔ آج ہندوستان سمندر جیسے بڑے چیلنجوں پر قابو پانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی پہلے سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔
اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے (اپوزیشن) کبھی نہیں سوچا کہ آرٹیکل 370 ایک دن تاریخ بن جائے گا۔ بی جے پی جو کام کر رہی ہے وہ اس کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ آج وہ اتنے مایوس ہو چکے ہیں کہ کھلے عام کہنا شروع کر دیا ہے کہ مودی تیری قبر کھدے گی۔ انہوں نے کہا کہ وجود کے بحران کا سامنا کررہی جماعتیں ہمارے خلاف سازشیں کرتی رہیں گی لیکن غریب، محروم، دلت، قبائلی ‘ ’’کمل‘‘ کی حفاظت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پارٹی نے کچھ سے لیکر شمال مشرق تک اور کشمیر سے لیکر کیرالہ تک اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ ہمارے کارکنوں نے پارٹی قائم کی ہے۔
آج پارٹی 1 لاکھ 80 ہزار شکتی کیندروں پر کام کر رہی ہے۔ بی جے پی کے بوتھ صدر 8 لاکھ 40 ہزار بوتھ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے کروڑوں کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہمیں ایک لمحہ بھی نہیں بیٹھنا ہے اور ہم پارٹی کو اور آگے لے کر جائیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…