نئی دہلی، 6 اپریل
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز سدھیر نائک جنہوں نے 1974 میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے تھے، کا بدھ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس کی تصدیق کی ہے۔ نائک 78 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہے۔
حال ہی میں وہ باتھ روم کے فرش پر گر گئے اور ان کے سر پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ کوما میں چلے گئے اور کبھی صحت یاب نہیں ہوسکے۔ ایم سی اے نے ٹویٹ کیا،ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سدھیر نائک کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ممبئی کرکٹ کی تاریخ میں ان کی میراث ہمیشہ درج رہے گی۔
نائیک 71-1970 کے سیزن میں ممبئی کرکٹ حلقوں میں ایک انتہائی قابل احترام شخصیت اور رنجی ٹرافی جیتنے والے کپتان تھے۔ نائک کی قیادت کو بہت سراہا گیا کیونکہ ممبئی نے سنیل گاوسکر، اجیت واڈیکر، دلیپ سردیسائی، اشوک مانکڑ جیسے ستاروں کے بغیر اس سیزن میں رنجی ٹرافی جیتی تھی۔
جب 1972 میں رنجی سیزن شروع ہوا تو نائک کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا کیونکہ اہم بلے باز ٹیم میں واپس آ گئے تھے۔ 1974 میں انہوں نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور برمنگھم ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں انہوں نے دوسری اننگز میں 77 رن کی نصف سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی واحد نصف سنچری تھی۔
انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 35 سے زائد کی اوسط سے 4376 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے ڈبل سنچری سمیت سات سنچریاں بنائیں۔ وہ ممبئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے اور بعد کے سالوں میں وانکھیڑے اسٹیڈیم کے کیوریٹر کے طور پر مفت میں کام کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…