Categories: قومی

تریپورہ میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو زبردست اکثریت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اگرتلہ، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تریپورہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کا صفایا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ نہ صرف میونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کونسل، نگر پنچایت میں بھی بی جے پی آگے ہے۔دھرم نگر اور بلونیہ میونسپل کونسلوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ ان جگہوں پر بھی بی جے پی آگے ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترنمول کانگریس اور علاقائی پارٹی ٹپرا موتھا کا کھاتہ بھی کھلا ہے۔ امباس پور پریشد میں ترنمول اور ٹپرا موتھا نے ایک ایک وارڈ جیت لیا ہے۔ سی پی ایم کو بڑا نقصان ہواہے۔ اسے پوری ریاست میں صرف 3 وارڈوں پر ہی قناعت کرنی پڑی ہے۔ میونسپل الیکشن نے انہیں مایوس کیا ہے۔ کانگریس سب سے بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پارٹی بنی ہے۔ اب تک اس نے ایک بھی سیٹ نہیں جیتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تازہ ترین معلومات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے 51 میں سے 24 وارڈوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ اب تک 11 نگر پریشدوں اور نگر پنچایتوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے تمام شہری اداروں میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ صرف پانیساگر نگر پنچایت، کیلا سہار نگر پریشد اور امباسہ نگر پریشد میں سی پی ایم نے ایک ایک وارڈ جیتاہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago