Urdu News

تریپورہ میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو زبردست اکثریت

تریپورہ میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو زبردست اکثریت

اگرتلہ، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

تریپورہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کا صفایا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ نہ صرف میونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کونسل، نگر پنچایت میں بھی بی جے پی آگے ہے۔دھرم نگر اور بلونیہ میونسپل کونسلوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ ان جگہوں پر بھی بی جے پی آگے ہے۔

ترنمول کانگریس اور علاقائی پارٹی ٹپرا موتھا کا کھاتہ بھی کھلا ہے۔ امباس پور پریشد میں ترنمول اور ٹپرا موتھا نے ایک ایک وارڈ جیت لیا ہے۔ سی پی ایم کو بڑا نقصان ہواہے۔ اسے پوری ریاست میں صرف 3 وارڈوں پر ہی قناعت کرنی پڑی ہے۔ میونسپل الیکشن نے انہیں مایوس کیا ہے۔ کانگریس سب سے بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پارٹی بنی ہے۔ اب تک اس نے ایک بھی سیٹ نہیں جیتی ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے 51 میں سے 24 وارڈوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ اب تک 11 نگر پریشدوں اور نگر پنچایتوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے تمام شہری اداروں میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ صرف پانیساگر نگر پنچایت، کیلا سہار نگر پریشد اور امباسہ نگر پریشد میں سی پی ایم نے ایک ایک وارڈ جیتاہے۔

Recommended