Categories: قومی

بی جے پی رہنما شاہنواز سپریم کورٹ پہنچے، ہائی کورٹ نے دیا ہے ریپ کیس میں ایف آئی آر کا حکم

نئی دہلی، 18 اگست (انڈیا نیرٹیو)

بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین اپنے خلاف عصمت دری کیس میں ایف آئی آر درج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے۔ سپریم کورٹ نے فی الحال جلد سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔

دہلی ہائی کورٹ نے شاہنواز حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس آشا مینن کی بنچ نے دہلی پولیس کو تین ماہ کے اندر اندر تحقیقات کرکے  ٹرائل کورٹ میں رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تمام حقائق کو دیکھنے سے یہ واضح ہے کہ اس معاملے میں پولیس کی ایف آئی آر درج کرنے میں ہچکچاہٹ نظر آ رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے پولیس سے ایکشن ٹیکن رپورٹ طلب کی تھی لیکن پولیس نے جو رپورٹ  عدالت میں پیش کی  تھی، وہ حتمی  رپورٹ نہیں تھی۔

معاملہ 2018 کا ہے۔ دہلی کی ایک خاتون نے 22 اپریل 2018 کو پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی کہ اس کے ساتھ شاہنواز حسین نے چھتر پور کے ایک فارم ہاؤس میں عصمت دری  کی۔ خاتون کے مطابق پولیس نے ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد 26 اپریل 2018 کو خاتون نے پولیس کمشنر سے شکایت کی۔ خاتون کی شکایت کے مطابق پولیس شاہنواز حسین کو بچانا چاہتی تھی۔21 جون 2018 کو خاتون نے ساکیت کی عدالت میں شاہنواز حسین کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ خاتون کا الزام تھا کہ شاہنواز حسین نے  چھتر پورکے فارم ہاؤس میں اس کا ریپ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس نے ٹرائل کورٹ کو بتایا تھا کہ شاہنواز حسین کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔ ٹرائل کورٹ نے دہلی پولیس کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ خاتون کی شکایت میں قابل ادراک جرم پایاگیا ہے۔ ساکیت کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 7 جولائی 2018 کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

شاہنواز حسین نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف خصوصی عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کی۔ 12 جولائی کو اسپیشل جج نے بھی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے شاہنواز حسین کی درخواست خارج کر دیا۔ خصوصی عدالت نے کہا کہ کرائم ترمیمی ایکٹ کے تحت عصمت دری کے معاملے میں پولیس مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا بیان ریکارڈ کرنے کی پابند ہے۔ خصوصی عدالت نے کہا کہ دہلی پولیس نے جو جانچ کی، وہ  ابتدائی تفتیش تھی اور میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے پولیس کی رپورٹ کو معاملہ ختم نہ کرنے والی رپورٹ تسلیم کرکے درست کیا۔اس کے بعد شاہنواز حسین نے خصوصی جج کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago