Categories: قومی

بی جے پی کارکنوں کو اپوزیشن کی بگڑی ہوئی سیاست سے گریز کرنا چاہیے: وزیراعظم

بی جے پی کو 25 سالہ ترجیحی قومی مفاد کا اہم منصوبہ تیار کرنے کی ترغیب دی

نئی دہلی، 20 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن ملک کی ترقی کی سیاست کو غلط سمت میں لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذات پات اور علاقائیت کا زہر گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ترقی کی سیاست سے  ہٹنانہیں   چاہئے۔

وزیر اعظم مودی نے یہ اپیل راجستھان کی راجدھانی جے پور میں جمعہ کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے منعقدہ بی جے پی کے عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آج سے شروع ہونے والے عہدیداروں کی اس دو روزہ میٹنگ میں پارٹی صدر جے پی نڈا بھی موجود ہیں۔

انہوں نے عہدیداروں کو اپوزیشن کی سیاست کے بارے میں متنبہ کیا اور انہیں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کو قومی مفاد کے لئے ترجیحی اہم پالیسی پر لگاتار آگے بڑھتے ہوئے اگلے 25 سالوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ترغیب دی۔ اپوزیشن پر لوگوں کو ترقی کی سیاست سے ہٹانے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک میں زبان کی بنیاد پر سیاست کا خاص ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کے لیے ہندوستان کی تمام زبانیں ہندوستانی ثقافت کی عکاس ہیں۔ بی جے پی سب کو قابل احترام سمجھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جن سنگھ کے زمانے سے ہی پارٹی لیڈروں کی سیاست قومی مفاد کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مستقبل میں بھی ملک کو آگے لے جانے اور غریبوں کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہے گی۔ بی جے پی کی سیاست اٹوٹ انسانی فلسفہ، انتودیہ اور ثقافتی قوم پرستی کی رہی ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کے لیے جان دینے والوں کے خوابوں کے لیے کام کرنا ہے۔ ہم بے صبر ہیں۔ بے چین ہیں اور ہم دن رات محنت کرتے رہیں گے جب تک آزادی دلانے والوں کا قرض ادا نہیں کیا جاتا۔ بی جے پی کو جمہوریت کی محافظ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے اپوزیشن پارٹیوں پر خاندانی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں گزشتہ آٹھ سالوں سے بی جے پی حکومت کے کام کی وجہ سے اب لوگوں میں ملک کے نظام تقسیم پر اعتماد پیدا ہوا ہے۔ لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ وہ کام ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ترقی کی سیاست کے لیے مثبت ہے۔ عوام کا یہ رویہ حکومتوں پر عوامی مفاد میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے۔

انہوں نے کووڈ-19 کے دوران بی جے پی کارکنوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کارکنوں کو یاد دلایا کہ بی جے پی کو اس مقام تک لے جانے میں بہت سے کارکنوں کی انتھک کوششیں تھیں۔ آج ملک میں بی جے پی کے 1400 سے زیادہ ایم ایل اے اور 400 ایم پی ہیں۔ راجیہ سبھا میں بھی پارٹی 100 کا ہندسہ چھونے جا رہی ہے۔ اس کامیابی کے باوجود ہمیں رکنے کی ضرورت نہیں۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر مودی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بی جے پی سے جوڑیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تمام پسماندہ افراد تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago