Categories: عالمی

پاکستان کی معیشت پر بحران، اب بیرون ملک سے نہیں منگا سکیں گے لگژری آئٹمز

ڈالر کے مقابلے روپے کی  قدر میں کمی، ایک ڈالر 200 روپے کا ہو گیا

حکومت نے ہنگامی اقتصادی منصوبہ نافذ کر دیا، 38 اشیاء  کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد، 20 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کی معیشت پر بھی بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے اور اب ایک ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے ہنگامی اقتصادی منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 38 اشیاء   کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی اب بیرون ملک سے لگژری آئٹمز منگوا نہیں سکیں گے۔

پاکستان میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ ایسے میں پاکستان نہیں چاہتا کہ ملک میں غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء  کی درآمد پر زرمبادلہ خرچ ہو۔ اس لیے حکومت نے 38 مصنوعات کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود ٹویٹ کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے قیمتی زرمبادلہ بچ جائے گا۔ اس کے لیے سختی اختیار کرنے کی بات بھی کہی۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو پاکستانی روپیہ اب تک کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بری طرح گر گیا۔ زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 200 پاکستانی روپے ہوگئی۔ اس کے بعد پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو میں غیر ضروری درآمدات پر پابندی کا اعلان کیا۔ جن مصنوعات پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں موبائل فون، گاڑیاں، جوتے، فرنیچر، شیمپو، سگریٹ، چاکلیٹ، کراکری، ہیٹر اور بلورز شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago