Categories: قومی

ٹی آر پی کیلئے صحافت پربدنماداغ

ڈاکٹر ویدپرتاپ ویدک

ہندوستان کے ٹی وی چینلز کی حالت زار پر ، میں نے کچھ دن پہلے لکھا تھا کہ جب میں نے 50 سال قبل پہلی بار امریکہ میں ٹی وی دیکھا تھا تو ایک امریکی خاتون نے مجھے بتایا تھا کہ یہ 'فول باکس'یعنی بے وقوف بنانے والاباکس ہے۔ میں اسے نہیں دیکھتی ہوں اب ہندوستان میں کچھ ٹی وی چینلز جس طرح رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں کہ امریکیوں کا یہ 'فول باکس' ہمارے لئے 'شاک باکس' یعنی تکلیف دینے والاباکس کہلائے گا۔

ممبئی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے تین ایسے ٹی وی چینلز کو پکڑا ہے جنہوں نے اپنے ناظرین (ٹی آر پی) کو ظاہر کرنے کے لئے دھوکہ دھڑی کرکے غلط کام کیے ہیں۔ یہ چینلز 'ریپبلک ٹی وی' ، 'فخت مراٹھی' اور 'باکس سنیما' ہیں۔ تینوں ٹی وی چینلز پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی کرکے اپنے ناظرین کو بڑھاچڑھاکرپیش کیا اور اس دھوکہ دہی کے ذریعے انہوں نے بڑی رقم کمائی ہے۔واضح رہے کہ جس چینل کے دیکھنے والے کی تعداد جتنی زیادہ ہوتی ہے ، اتناہی زیادہ اشتہار انہیں ملتا ہے۔ 'ہانسا ایجنسی' جس کے ذریعہ ان چینلز نے یہ دھوکہ دہی کی ہے ، پولیس نے ان کے ملازمین کے قبضہ سے 28 لاکھ نقد رقم برآمد کیے ہیں۔ یہ رقم ان ناظرین کو دی جانی تھی جو اپنے ٹی وی بکس کو خاص چینل کے لئے چوبیس گھنٹے کھلارکھتے ہیں ، چاہے وہ انہیں دیکھیں یا نہ دیکھیں۔ ایسے بہت سے ناظرین کو خاص ٹی وی چینل دیکھنے کیلئے بطوررشوت 700 ، 500، 400 ، روپے ہر ماہ دی جاتی تھی۔ انگریزی ٹی وی 'ریپبلک' بہت سارے ایسے گھروں میں چوبیس گھنٹے دیکھاجارہاتھا ، جس میں کوئی انگریزی نہیں جانتا تھا۔ اس سازش کا ان ناظرین نے خود انکشاف کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے 'فخت مراٹھی' اور 'باکس سنیما' چینلز کے مالکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 'ریپبلک ٹی وی' کے مالک ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ 'ری پبلک ٹی وی' پر الزامات جھوٹے ہیں۔ ان چینلز پر دفعہ 120 ، 409 اور 420 لگائی جائیں گی اور اگر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں سات سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہوسکتا ہے کہ مشتہر ین بھی ان چینلز سے اپنی رقم کی وصولی کے لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ یہ صحافت پر بہت بڑا بدنما داغ ہے۔

(مضمون نگار مشہور صحافی اور کالم نگار ہیں ۔)

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago