Categories: قومی

بارڈر سیکورٹی فورسز نے ٹنگڈار سیکٹر سے چار مریضوں کو ایمرجنسی میں ایر لیفٹ کرکے اسپتال پہنچایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سرینگر، 10 جنوری(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وادی کشمیر میں اگرچہ پچھلے چند روز سے جاری موسمی صورتحال نے ہر ایک کیلئے پریشانی کھڑی کی ہے ِخاص کر سرحدی علاقوں میں رہنے والے ان لوگوں کے لیے جن کا زمینی رابطہ وادی کے دیگر علاقوں سے بھاری برفباری کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے۔اسی دوران کپوارہ کے ٹنگڈار میں واقع سول انتظامیہ اور عوام کے پاس جب یہ خبر پہنچی کہ اس علاقے میں کچھ مریض سخت بیمار ہیں، لیکن راستہ بند ہونے کی وجہ سے وہ کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔چونکہ 27بٹالین بارڈر سیکورٹی فورسز نے عوام اور سول انتظامیہ کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، بی ایس ایف ہیلی کاپٹر کے ایم آئی-17 کے پائلٹس کو کشمیر فرنٹیئر کی مدد سے چار مریضوں کو ہوائی جہاز سے لے جانے کی ہدایات جاری کر دی۔ جب کہ موسم کافی حد تک خراب تھا۔تاہم پائلٹ نے پرواہ نہ کرتے ہوئے چار مریضوں کو انکے منزل مقصود پر پہنچایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جن مریضوں کو منزل و مقصود پر پہنچایا گیا ان میں خاتون نسرین فاطمہ، رضوان احمد دس سال عمر کا بچہ، صوبیہ بیگم،وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے افسران نے انکے ساتھ اپنے ایک ڈاکٹر کو بھی رکھا تھا۔واضح رہے یہ سبھی مریض کافی حد تک بیمار تھے جبکہ ایک مریض کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی۔غور طلب ہے کہ 27 بٹالین بی ایس ایف فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے دفاع کے لیے تنگڈار کے علاقے میں تعینات ہے۔ بی ایس ایف کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ وہ سرحدی شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سادھنا پاس گزشتہ کئی دنوں سے شدید برف باری کی وجہ سے بند ہے۔اسی لیے بارڈر سیکورٹی فورسز کو یہ کاروائی ہنگامی بنیادوں پر کرنی پڑی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago