Urdu News

بارڈر سیکورٹی فورسز نے ٹنگڈار سیکٹر سے چار مریضوں کو ایمرجنسی میں ایر لیفٹ کرکے اسپتال پہنچایا

بارڈر سیکورٹی فورسز نے ٹنگڈار سیکٹر سے چار مریضوں کو ایمرجنسی میں ایر لیفٹ کرکے اسپتال پہنچایا

سرینگر، 10 جنوری(انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں اگرچہ پچھلے چند روز سے جاری موسمی صورتحال نے ہر ایک کیلئے پریشانی کھڑی کی ہے ِخاص کر سرحدی علاقوں میں رہنے والے ان لوگوں کے لیے جن کا زمینی رابطہ وادی کے دیگر علاقوں سے بھاری برفباری کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے۔اسی دوران کپوارہ کے ٹنگڈار میں واقع سول انتظامیہ اور عوام کے پاس جب یہ خبر پہنچی کہ اس علاقے میں کچھ مریض سخت بیمار ہیں، لیکن راستہ بند ہونے کی وجہ سے وہ کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔چونکہ 27بٹالین بارڈر سیکورٹی فورسز نے عوام اور سول انتظامیہ کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، بی ایس ایف ہیلی کاپٹر کے ایم آئی-17 کے پائلٹس کو کشمیر فرنٹیئر کی مدد سے چار مریضوں کو ہوائی جہاز سے لے جانے کی ہدایات جاری کر دی۔ جب کہ موسم کافی حد تک خراب تھا۔تاہم پائلٹ نے پرواہ نہ کرتے ہوئے چار مریضوں کو انکے منزل مقصود پر پہنچایا۔

جن مریضوں کو منزل و مقصود پر پہنچایا گیا ان میں خاتون نسرین فاطمہ، رضوان احمد دس سال عمر کا بچہ، صوبیہ بیگم،وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے افسران نے انکے ساتھ اپنے ایک ڈاکٹر کو بھی رکھا تھا۔واضح رہے یہ سبھی مریض کافی حد تک بیمار تھے جبکہ ایک مریض کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی۔غور طلب ہے کہ 27 بٹالین بی ایس ایف فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے دفاع کے لیے تنگڈار کے علاقے میں تعینات ہے۔ بی ایس ایف کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ وہ سرحدی شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سادھنا پاس گزشتہ کئی دنوں سے شدید برف باری کی وجہ سے بند ہے۔اسی لیے بارڈر سیکورٹی فورسز کو یہ کاروائی ہنگامی بنیادوں پر کرنی پڑی۔

Recommended