وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’ہارنیسنگ یوتھ پاور ۔اسکلنگ اینڈ ایجوکیشن ‘ (نوجوانوں کی طاقت ۔ مہارت اور تعلیم کو بروئے کار لانے) کے موضوع پر بجٹ کے بعد ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کیے جانے والے اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے تجاویز اور خیالات کو مدعو کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ منعقد بجٹ کے بعد 12 ویبیناروں میں سے یہ تیسرا ویبینار ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےیہ نمایاں کیا کہ ہنر مندی اور ترقی، ہندوستان کے امرت کال کے دوران دو اہم وسیلہ ہیں اور یہ نوجوان ہی ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب لے کر ملک کی امرت یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔
امرت کال کے پہلے بجٹ میں نوجوانوں اور ان کے مستقبل پر دیئے جانے والے خصوصی توجہ کو نمایاں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا بجٹ تعلیمی نظام کو زیادہ عملی اور صنعت پر مبنی بنا کر اس کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے گزشتہ برسوں میں تعلیمی نظام میں لچک کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس میں تبدیلیاں لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی فطری صلاحیتوں اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم اور ہنرمندی کو ایک نئی سمت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر تعلیم اور ہنر مندی دونوں پر یکساں زور دیا جا رہا ہے اورانہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس پہل سے اساتذہ کا تعاون ملا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے قواعد و ضوابط کے بوجھ سے طلباء کو آزاد کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مزید اصلاحات کرے گی۔کووڈ کی وبا کے دوران تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نئی قسم کے کلاس روم بنانے میں مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان اقدامات پر غور کر رہی ہے جو ’ہرمقام سے علم تک رسائی‘ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ’سوئم ‘ نامی ای لرننگ پلیٹ فارم کی مثال دی جس کے 3 کروڑ ممبران ہیں۔
انہوں نے اس امکان کا اشارہ دیا کہ ورچوئل لیبارٹریز اور قومی ڈیجیٹل لائبریریاں علم کا ایک وسیع ذریعہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے مقامی زبانوں میں پڑھنے کے مواقع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں ایسے بہت سے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات ہو رہے ہیں، جنہیں نیشنل ڈیجیٹل لائبریری سے زیادہ طاقت ملے گی ۔
مستقبل کے اقدامات ہماری تعلیم، ، ہنر مندی اور علم و سائنس کے پورے منظرنامہ کو بدل دیں گے،وزیر اعظم نے کہا،اب ہمارے اساتذہ کا کردار کلاس رومز تک محدود نہیں رہے گا۔
انہوں نے ذکر کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے مختلف طرح کے تدریسی مواد موجود ہو جائیں گے ، جو گاوں اور شہری اسکولوں کے درمیان فاصلہ ختم کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے مواقع کے نئے باب کھولیں گے۔’آن دی جاب لرننگ‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پر بہت سے ممالک خاص طور پرزور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کو’ کلاس سے باہر کا تجربہ ‘ دینے کے لئے انٹرن شپ اور اپرنٹس شپ فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے بتایا، آج نیشنل انٹرن شپ پورٹل پر تقریباً 75 ہزار آجر موجود ہیں، جہاں اب تک 25 لاکھ انٹرن شپ کی ضروریات کو پوسٹ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے صنعتوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس پورٹل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ملک میں انٹرن شپ کلچر کو مزید وسعت دیں۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپرنٹس شپ ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرے گی۔
انہوں نے ہندوستان میں اپرنٹس شپ کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صنعتوں کو ایسی افرادی قوت کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جو اس کے لیے صحیح ہنر مندی سے لیس ہو۔
اس سال کے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے وظیفہ کی فراہمی کا ذکرکیا ، جو نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم کے تحت تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں کو دستیاب کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے اپرنٹس شپ کے لئے ماحول پیدا ہو رہا ہے اور ادائیگی کے معاملے میں صنعت کو بھی مدد مل رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…