Categories: قومی

بیورو آف پولیس ریسرچ بدلتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے میں پولیس کو اہل بنائیں :امت شاہ

بیورو آف پولیس ریسرچ بدلتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے میں پولیس کو اہل بنائیں :امت  شاہ

نئی دہلی، 4 ستمبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ اگلی دہائی ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، اس لیے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کو پولیس دستوں کو داخلی اور بیرونی سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں ہر طرح سے اہل بنانے کی سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر شاہ نے آج یہاں بی پی آر اینڈ ڈی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کی ذمہ داری پولیس کے ہاتھوں میں ہے جبکہ مختلف سنٹرل پولیس فورسز سرحدوں کی مستعدی سے نگرانی کر رہی ہیں۔ انہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ملک بہت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان 5 کھرب روپے کی معیشت بننے کی طرف بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اسے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہماری پولیس فورس کو بڑھتے اور مسلسل بدلتے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مستعدی کےساتھ تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کو ریاستی پولیس اور سنٹرل پولیس فورسز کو ہر طرح سے بااختیار بناتے ہوئے اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کرکے اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago