Categories: قومی

ضمنی انتخابات: بی جے پی ہماچل پردیش، ہریانہ میں سیٹیں ہاری، شمال مشرق میں این ڈی اے کی بہتر کارکردگی

ملک کی 14 ریاستوں میں تین لوک سبھا اور 29 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے منگل کو ملے جلے نتائج آئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہماچل پردیش کی تمام سیٹیں اور ہریانہ میں ایک سیٹ ہار گئی۔ شمال مشرق میں، ان کی قیادت میں اتحاد نے جیت درج کی۔ جہاں کانگریس نے ہماچل پردیش سمیت راجستھان میں اپنے پاؤں مضبوط کیے، وہیں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں چاروں سیٹیں جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کانگریس امیدوار آنجہانی سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی اہلیہ پرتیبھا سنگھ نے ہماچل پردیش کے منڈی سے کامیابی حاصل کی۔ مدھیہ پردیش کی کھنڈوا سیٹ سے بی جے پی امیدوار دنیشور پاٹل جیت گئے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی دادر اور نگر حویلی سیٹ پر شیوسینا کی ڈیلکر کلابین موہن بھائی آگے ہیں۔

اسمبلی ضمنی انتخابات کی بات کریں تو کانگریس نے ہماچل پردیش کی فتح پور، جبل کوٹکھائی اور آرکی میں تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے ابھے چوٹالہ نے ایلن آباد میں بی جے پی کے گووند کانڈا پر کامیابی حاصل کی ہے۔ حکمراں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی دنہاٹا، شانتی پور، کھردہ اور گوسابہ سیٹوں پر بڑی جیت درج کی ہے۔ پارٹی نے اسمبلی سیٹوں پر تقریباً 75 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

مدھیہ پردیش کی تین اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی نے پرتھوی پور اور جوبٹ میں دو پر کامیابی حاصل کی۔ رائیگاؤں سیٹ سے کانگریس کی کلپنا ورما جیت گئی ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس امیدوار داساری سودھا آندھرا پردیش کی بدویٹ (ایس سی) سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے پنتھلا سریش امیدوار پر بڑے فرق سے آگے ہیں۔ حکمراں جنتا دل (یو) نے بہار کی دونوں نشستوں پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔

کشیشورستھان سے امن بھوشن ہزاری اور تارا پور سے راجیو کمار سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل کے امیدواروں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کرناٹک میں کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔ بی جے پی کے بھوسنور رمیش بالاپا نے سندھگی سے کانگریس کے امیدوار اشوک ملپا منگولی پر اور ہنگل سے کانگریس

کے مانے سری نواس نے بی جے پی کے شیوراج شرنپا سجناری پر کامیابی حاصل کی ہے۔ آسام میں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین سیٹیں، بھوانی پور، ماریانی اور تھورا، جب کہ بی جے پی کی اتحادی یونائیٹڈ پیپلز پارٹی (لبرل) نے گوسائیگاؤں اور تمول پور میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کانگریس کے جیتیش راؤ صاحب انتاپورکر نے مہاراشٹر کی ایک سیٹ ڈیگلور (ایس سی) سے بی جے پی کے امیدوار پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی زیر قیادت میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس (ایم ڈی اے) نے میگھالیہ میں تین اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ نیشنل پیپلز پارٹی نے دو اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک سیٹ جیتی۔ حکمراں میزو نیشنل فرنٹ کے لالداونگلیانہ نے میزورم کی تیوریل اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے امیدوار پہلے ہی ناگالینڈ کی ایک اسمبلی سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ راجستھان کی دو سیٹوں ولبھ نگر اور دھریاواڑ سے کانگریس امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ایٹالہ راجندر تلنگانہ کی حضور آباد سیٹ سے اپنے قریبی حریف تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار پر آگے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago