Categories: قومی

وزیر اعظم مودی نے نیپال کے وزیر اعظم دیوبا سے گلاسگو میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی مفاد پر تبادلۂ خیال کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر کوپ-26 کانفرنس کیحاشیے پر نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا سے ملاقات کی۔ جولائی میں دیوبا کے وزیر اعظم بننے کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماوں نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی کوششوں سمیت باہمی تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ کی وبا کے دوران ہندوستان-نیپال کے درمیان تعاون بہترین رہا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے نیپال کوویکسین، ادویات اور طبی آلات فراہم کیے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان سامان کی آزادانہ نقل و حرکت برقرار رہی۔ دونوں ممالک نے وبائی مرض کے بعد کی ریکوری میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور یوکرین کے صدر ولوڈیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ٹویٹ کے مطابق، بینیٹ اور مودی نے شہریوں کے فائدے کے لیے تعاون کی مختلف امور کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں زیلنسکی سے وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کے دوران تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے متفقہ دو طرفہ تعلقات کے وسیع امور کا جائزہ لیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسی دوران وزیر اعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے طریقوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن کے بلڈ بیک بیٹر ورلڈ (بی ڈبلیو) پہل میں بھی شرکت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago