Categories: قومی

مرکزی حکومت جلد کل جماعتی میٹنگ بلائے: سونیا گاندھی

حکومت، کورونا سے لڑنے کا لائحہ عمل بنانے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلائے۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہیے۔

محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیوں کہ وبا سے اب جو صورت حال پیدا ہو گئی ہے، اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

کانگریس کی صدر نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ٹھوس طریقہ کار اختیار کرنے کے لیے اور اجتماعی طور پر قدم اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی جانی چاہیے۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر چار اہم تجاویز دیں

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کوویڈ۔19 کی تمام شکلوں کاسائنسی طریقے سے پتہ لگانے ، نئےمیوٹیشن پر سبھی ویکسین کی افادیت ، سبھی شہریوں کو تیزی سے حفاظتی ٹیکے لگانے اور دنیا کو شفاف طور پرسبھی نتائج سے آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان میں کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کے درمیان وزیر اعظم کو یہ کانگریس کی جانب سے دوسرا خط ہے۔ خط میں راہل گاندھی نے کہا ’میں ایک بار پھر آپ کو خط لکھنے پر مجبور ہوں کیوں کہ ہمارا ملک کورونا کی سونامی کی گرفت میں ہے۔ ایسے غیر متوقع بحران میں ہندوستان کے عوام آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ملک کے عوام کو اس تکلیف سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔‘

راہل گاندھی نے مرکز پر کورونااور ویکسی نیشن کے لیےواضح حکمت عملی نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک آج ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں مبتلا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر چھ لوگوںمیں سے ایک ہندوستانی ہے۔ عالمگیریت اور باہم وابستہ دنیا میں ہندوستان کی ذمہ داری کو سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس وبا سےہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ہمارے سائز ، جینیاتی تنوع اور پیچیدگی سے ہندوستان میں وائرس کے لیے اپنی شکل بدلنے اور زیادہ خطرناک ہونے کے لیے ایک بہت ہی سازگار ماحول موجود ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago