قومی

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ (سی بی آئی سی) مرکزی ٹیکس افسران کے لیے سنٹرل ایکسائز

 

اور سروس ٹیکس آٹومیشن- گڈس اینڈ سروس ٹیکس (اے سی ای ایس- جی ایس ٹی) بیک اینڈ درخواست میں جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول سامنے لے آیا

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ  (سی بی آئی سی) کی کارکردگی کے حالیہ جائزے کے دوران مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے جلد از جلد ایک خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول تیار کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

تعمیل کی توثیق کے اس غیر مداخلتی طریقے کو عمل میں لانے کے لیے سی بی آئی سی نے اس ہفتے مرکزی ٹیکس افسران کے لیے اے سی ای ایس- جی ایس ٹی بیک اینڈ ایپلی کیشن میں جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول کو متعارف کیا ہے۔ یہ ماڈیول افسران کو مرکز کے زیر انتظام اُن ٹیکس دہندگان کے جی ایس ٹی ریٹرن کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بنائے گا جنہیں ڈیٹا اینالیٹکس اور سسٹم کے ذریعہ شناخت کردہ خطرات کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس کا تعلق فارم اے ایس ایم ٹی-10 کے تحت نظر آنے والے تضادات

ماڈیول میں ریٹرن سے وابستہ اندیشوں کی وجہ سے سامنے آنے والے تضادات  ٹیکس افسران کو دکھائے جاتے ہیں۔ ٹیکس افسران کو جی ایس ٹی این کامن پورٹل کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ورک فلو فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا تعلق فارم اے ایس ایم ٹی-10 کے تحت نظر آنے والے تضادات، فارم اے ایس ایم ٹی-11 میں ٹیکس دہندہ کے جواب کی رسید سے ہے۔ بعد کی کارروائی فارم اے ایس ایم ٹی-12 میں جواب کی منظوری کا حکم جاری کرنے کی صورت میں کی جاتی ہے یا شو کاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے یا آڈٹ/تفتیش شروع کی جاتی ہے۔۔

اس خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول کا نفاذ مالی سال 2019-20 کے جی ایس ٹی ریٹرن کی جانچ پڑتال کے ساتھ عمل میں آ گیا ہے اور اس مقصد کے لیے افسران کے ڈیش بورڈ پر مطلوبہ ڈیٹا  پہلے ہی دستیاب کرا دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago