پاکستان کی طرف سے پونچھ میں شام دیر گئے فائرنگ، ہندستانی فوج کا آفیسر شہید

سری نگر، 72 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات شام دیر گئے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سرحد پار سے پاکستانی فائرنگ کی وجہ سے فوج کا ایک جونیئر کمنڈنگ آفیسر (جے سی او) شہید ہو گیا جب کہ ایک شہری اس واقعہ میں زخمی ہوگیا۔

فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ہندستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران فوج کا ایک صوبیدار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا ، زخمی آفیسر کو ادھم پور کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس دوران

فائرنگ سے ایک شہری ساکن کیرینی جس کا نام محمد راشد ہے، زخمی ہوا جسے پونچھ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تادم تحریر دونوں فوجوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں جنگ کا سماں تھا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…