Categories: قومی

عالمی یوم نرس پر مشہور شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا

نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے نرسوں کو نڈا کا سلام

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ملک کے تمام نرسوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسنگ عملہ ہمارے صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کے روز مسٹر جے پی ندا نے کہا کہ "نرسوں کی خدمت اور ان کے درد مٹانے والے سلوک سے نہ صرف مریضوں کو صحتیابی فوائد فراہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں جذباتی مدد بھی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسوں کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں کی قیادت سنبھال رکھی ہے۔

کورونا دور میں نرسوں کی خدمات قابل ستائش: ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بدھ کے روز عالمی یوم نرس پر نرسوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ عالمی وبا کے دوران دنیا کی دیکھ ریکھ کرنے میں ان کی جدوجہد قابل ستائش ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا،’کورونا دور میں پوری دنیا کے عوام کی صحت کی دیکھ ریکھ کے لیے کوشاں نرسوں کا شکریہ‘ انہوں نے مزید کہا،’پیشہ واریت، ہنر اور بے لوث جذبہ خدمت سے مریضوں کی دیکھ ریکھ میں آپ کا عزم قابل تحریک ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم نرس ہم سبھی کے لیے جدید نرسنگ بانی فلورنس نائیٹِنگیل کی زندگی سے سبق لینے کا دن ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مریضوں کی خدمت میں لگا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جدید نرسنگ کے کلیدی ارکان کے قیام میں اپنی حصہ داری کرنے والی معروف نرس فلورنس نائیٹِنگل کی یوم پیدائش 12 مئی کے موقع پر پوری دنیا میں عالمی یوم نرس منایا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago