Categories: کھیل کود

بابر اعظم کے پاس کرکٹ کی بہترین سمجھ: مصباح الحق

بابر اعظم کے پاس کرکٹ کی بہترین سمجھ: مصباح الحق

ہرارے،12مئی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کرکٹ کی بہترین سمجھ ہے۔ بابر نے پہلے ہی ایک بلے باز کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے اور اب وہ پاکستان کے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے چار میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ مصباح نے کہا کہ کپتانی ایک ایسی چیز ہے جو وقت کے ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔ جتنا زیادہ آپ کچھ حالات کا سامنا کریں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ بابر کے پاس کرکٹ کی شاندار سمجھ ہے،انہوں نے بلے سے پہلے ہی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں خود کو ثابت کیا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی۔انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وہائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں۔ٹیم میں مڈل آرڈر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوانوں کو موقع نہیں دیا گیا۔مصباح الحق نے کہا کہ مجھ پر تنیقد کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنے والوں کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago