قومی

مرکزی حکومت شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے:پی ایم نریندرمودی

 نئی دلی۔ 20؍ جنوری

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد میں  تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کئے۔

روزگار میلہ وزیراعظم کے اس عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں حصہ داری  کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے تقرری یافتگان سے بات چیت بھی کی۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی محترمہ سپرابھا بسواس جنہیں پنجاب نیشنل بینک کے لیے اپنا تقرری  نامہ  ملا، وہ سب سے پہلے وزیر اعظم سے بات چیت کرنے والی فردتھیں۔ انہوں نے تقرری کی رسمی کارروائیوں کو جلد مکمل کرنے اور خدمت کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 وزیر اعظم نے ان سے پڑھائی جاری رکھنے کے بارے میں بھی پوچھا۔ اس نے آئی جی او ٹی  ماڈیول کے ساتھ اپنی وابستگی کی وضاحت کی اور ماڈیول کے فائدے کی وضاحت کی۔

جناب مودی نے اپنی ملازمت میں ڈیجیٹل لین دین کے فروغ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے لڑکیوں کی جانب سے ہر میدان میں نئی پیش رفت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔سری نگر، جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسٹر فیصل شوکت شاہ جنہوں نے این آئی ٹی، سری نگر میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر تقرری حاصل کی، نے وزیر اعظم سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے سرکاری ملازمت حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago