قومی

مزدوروں کے لیے مرکزی حکومت کی اسکیمیں

مزدوروں کے لیے مرکزی حکومت کی اسکیمیں

حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے غیر منظم کارکنوں کا ایک جامع ڈیٹا بیس بنانے کے لیے ای شرم پورٹل تیار کیا ہے۔

زندگی اور معذوری کا احاطہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا  بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم جے اے وائی) صحت کا احاطہ فراہم کرتی ہے۔ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو بڑھاپے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند نے 2019 میں پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم – ایس وائی ایم) پنشن اسکیم شروع کی۔ دیگر اسکیمیں جیسے کہ قومی خوراک تحفظ ایکٹ کے تحت ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کے ذریعے عوامی تقسیم کا نظام، مہاتما گاندھی قومی  دہی  روزگار گارنٹی ایکٹ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، غریب کلیان روزگار ابھیان، (ڈی ڈی یو – جی کے وائی)، پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان، مہاتما گاندھی بنکر بیمہ یوجنا، دین دیال انتودیا یوجنا، پی ایم ایس وی اے ندھی ،  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا وغیرہ بھی غیر منظم ورکروں بشمول مزدوروں کے لئےان کی اہلیت کے معیار پر منحصر  دستیاب  ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ایشرم پورٹل میں 31 مختلف پیشوں میں کل 1.77 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

ان اسکیموں کے علاوہ، کچھ اور اسکیمیں دستیاب ہیں: اتم نر بھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی)، اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کے تحت بے روزگاری کا فائدہ، پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان (پی ایم جی کے آر اے)، قومی سماجی امداد پروگرام، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو –  جی کے وائی)، پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان (پی ایم – جی کے آر اے)، پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم کے ایم ڈی وائی)، پردھان منتری کسان سّمان ندھی وغیرہ۔ دیگر اسکیموں کے ڈیٹا کے ساتھ ایشرم ڈیٹا کی مماثلت انجام دی گئی ہے۔

یہ پتہ چلا ہے کہ ایشرم ڈیٹا (28.97 کروڑ سے زیادہ) میں سے 20.63 کروڑ پہلے ہی ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) حاصل کر رہے ہیں، 11.26 کروڑ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) میں رجسٹرڈ ہیں، 3.82 کروڑ پی ایم-کسان سمان ندھی اسکیم (پی ایم – کسان) میں رجسٹرڈ ہیں اور پی ایم – اجولا یوجنا میں 4.63 کروڑ مستفیدین رجسٹرڈ ہیں۔

یہ جانکاری مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago