وارانسی، 04 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، جمعہ کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) محکمہ نے گیانواپی کیمپس میں سروے شروع کر دیا۔ اے ایس آئی کی ٹیم جدید آلات سے سروے کر رہی ہے۔ پورے کیمپس کا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔
ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی کے مطابق سروے شروع ہو گیا ہے۔ مدعا فریق انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے لوگ موجود نہیں ہیں۔ انجمن انتظامیہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ ہم نے سروے آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ اس کی آج سماعت ہونی ہے۔ یہ اطلاع بنارس کے عہدیداروں کو دے دی گئی ہے۔ ہماری درخواست تھی کہ سپریم کورٹ کے حکم تک سروے روکا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ 24 جولائی کو ضلع جج کی عدالت کے حکم پر اے ایس آئی نے سیل شدہ وضوخانہ کو چھوڑ کر پورے گیان واپی کیمپس میں سروے شروع کیا تھا۔ اس دوران مسلم فریق کی اپیل پر سپریم کورٹ نے سروے پر پابندی لگاتے ہوئے ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد سروے روک دیا گیا تھا۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے جمعرات کی صبح ضلع جج کی عدالت کے اے ایس آئی کا سروے جاری رکھنے کا حکم دیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…