قومی

شوبھیندو کی شکایت پرہی مڈ ڈے میل کی تحقیقات کےلئے مرکزی ٹیم بھیجی جا رہی ہے: دھرمیندر پردھان

کولکاتہ ، 14 جنوری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتے کے روز اعتراف کیا کہ مغربی بنگال کے اسکولوں میں دوپہر کے کھانے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی مرکزی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بنگال کے اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر ایم ایل اے شوبھیندو ادھیکاری کی شکایت پر مبنی ہے۔ دھرمیندر پردھان جو ہفتہ کو کولکاتہ پہنچے، ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی بنگال میں مڈ ڈے میل اسکیم میں دھاندلی کی بہت سی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔

تصویروں کے ساتھ خبریں کئی اخبارات میں شائع ہوئیں۔ اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف شوبھیندو ادھیکاری نے بھی اس دھاندلی سے متعلق کئی معاملات حکومت ہند کے نوٹس میں لائے۔ انہوں نے اس سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، جس کے بعد مرکزی وزارت تعلیم نے مڈ ڈے میل اسکیم کا مشاہدہ کرنے کے لیے پانچ رکنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی یہ ٹیم بنگال آئے گی اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے ہر ضلع کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباءکی ذہنی اور جسمانی نشوونما مڈ ڈے میل سے جڑی ہوئی ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت اس معاملے میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ اس میں اگر تحقیقات کے دوران کسی قسم کی دھاندلی سامنے آئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago