قومی

ملک کے کئی حصوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان

نئی دہلی، 24 جنوری (انڈیا نیریٹو)

گزشتہ 48 گھنٹوں میں شمالی ہندوستان کے لوگوں کو شدید سردی سے معمولی راحت ملی ہے۔ آج (منگل) سے موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے پہاڑی ریاستوں میں برف باری اور کچھ ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 24، 25 اور 26 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور اترپردیش کے کئی حصوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں منگل اور بدھ کو بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 25 اور 26 جنوری کو اتراکھنڈ میں شدید بارش یا برف باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھاری برفانی تودے گرنے کے آثار ہیں۔

اس اہلکار نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں ارضیاتی سرگرمیوں کے بڑے مرکز جوشی مٹھ میں بھی منگل اور بدھ کو بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں چمولی کے ضلع مجسٹریٹ ہمانشو کھورانا نے کہا ہے کہ نوڈل افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریلیف کیمپ میں کمبل، ہیٹر اور جنریٹر کا انتظام کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago