قومی

چنڈی گڑھ یونیورسٹی کی آٹھ طالبات نے کی خودکشی کی کوشش

ہم جماعت طالبات نے ان کے ساتھ ہی 60 طالبات کی فحش ویڈیو بنائے

ہماچل پردیش میں رہنے والے بوائے فرینڈ کو بھیجا، اس نے کیا وائرل، ہنگامہ برپا

چنڈی گڑھ،18 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب کے موہالی ضلع میں چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں پڑھنے والی آٹھ طالبات نے ہفتے کی رات اپنی ہی سہیلی اور ہم جماعت کی حرکت سے دکھی ہوکرخودکشی کی کوشش کی۔

 ملزمہ لڑکی گزشتہ ایک سال سے 60 طالبات کی فحش ویڈیوز اور تصاویر کھینچ کر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیج رہی تھی۔ وہ ان کو وائرل کر کے پیسے کما رہا تھا۔

طالبات نے یونیورسٹی سے باہر نکل کر رات بھر سڑک پر ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزمہ طالبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ طالبہ کافی دنوں سے دیگر طالبات کے نہاتے وقت کی ویڈیو بنا رہی تھی اور اسے شملہ کے ایک نوجوان کو بھیج رہی تھی۔ نوجوان نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر ڈال دی۔ جب طلبا  نے انٹرنیٹ میڈیا پر اپنی ویڈیوز دیکھیں تو وہ دنگ رہ گئیں۔ ان میں سے آٹھ طالبات نے خودکشی کی کوشش کی۔

طالبات کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی انتظامیہ اسٹوڈینٹ پر اس معاملے کو طول نہ دینے کا دباؤ بنا رہی ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس سے مشتعل طالبات اور کچھ طلباء نے سنیچر کی دیر رات چنڈی گڑھ یونیورسٹی کا محاصرہ کرلیا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ ملزمہ لڑکی کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر انتظامیہ نے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کروا دیا۔

اس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور طلبہ کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ مشتعل طلبا  نے پولیس کی گاڑیوں کو پلٹ دیا اور انہیں ا?گ لگانے کی کوشش کی۔

 اس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ رات بھر یہاں ہنگامہ ہوتا رہا۔ پولیس کچھ نہیں کہہ رہی ہے کیونکہ معاملہ ہائی پروفائل یونیورسٹی کا ہے۔ تاہم یونیورسٹی کے باہر پولیس فورس تعینات ہے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago