عالمی

جاپان میں تباہ کن طوفان’نان ماڈول‘کی آہٹ، 40 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا

ٹوکیو، 18 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 جاپان میں 270 کلومیٹر  کی رفتار سے بڑھنے والا طوفان ‘نان ماڈول’ آج ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جس کی وجہ سے 40 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔ طوفان  کے سبب کیوشو کے جنوبی صوبے کاگوشیما میں شدید بارش  ہو رہی ہے۔

جاپان کے موسمیاتی ادارے کے مطابق طوفان کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس دوران ملک کے کئی حصوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش سے بھاری نقصان کا امکان ہے۔

جاپان سے ٹکرانے والا یہ اس سال کا 14واں سمندری طوفان ہے۔ سمندری طوفان نان ماڈول ہفتے کے روز جاپان کے دور افتادہ جزیرے منامی دیتو سے ٹکرایا۔

یہ جزیرہ اوکیناوا جزیرہ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ اس کے بعد طوفان 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

کاگوشیما انتظامیہ نے بتایا کہ خطرے کے پیش نظر تقریباً 25 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ کئی ٹرینوں سمیت تقریباً 510 طیاروں کا آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مقامی ٹرانسپورٹ کے تمام طریقوں کو بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز ہواؤں سے کئی مکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔

سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ

اس طوفان کی آمد کے پیش نظر ریلیف اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ریوٹا کورورا نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے اونچی لہروں اور ریکارڈ بارش کا امکان ہے۔ اس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago