Categories: قومی

چیف آف آرمی اسٹاف شمال مشرق کے تین روزہ دورہ پر

چیف آف آرمی اسٹاف شمال مشرق کے تین روزہ دورہ پر

نئی دہلی ، 25 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

تین روزہ شمال مشرق کے سفر پر آئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نارونے نے منگل کو ناگالینڈ اور منی پور میں فوج اور آسام رائفلز کے صدر دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے شمال مشرق کے دیگرعلاقہ کابھی دورہ کیا اوروہاں تعینات فوج اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔مقامی عہدیداروں نے انہیں ناگامذاکرات کے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

جنرل ایم ایم نارونے شمال مشرقی کمانڈ کے فوجی ڈھانچے میں سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے تین روزہ دورے پر پیر کو روانہ ہوئے تھے۔آرمی چیف جنرل پیر کے روز ناگالینڈ کے دیماپور پہنچے تھے۔ نارونے نے منگل کو شمال مشرقی خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ان کے ساتھ مشرقی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان اور تیسرا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی کالیتا موجودتھے ۔ آرمی چیف کو شمالی سرحد پر آسام ، ناگالینڈ ، منی پور اور اروناچل پردیش کے اندرونی حصے میں آپریشنل تیاری کے بارے میں باخبرکیاگیا۔ انہیں فوج کی طرف سے جاری ناگا امن مذاکرات کے پیشرفت کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔

جنرل ایم ایم نارونے معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کے حصے کے طور پر آسام رائفلز کے ذریعہ چلائے جارہے کوہیما یتیم خانے میں بدھ کے روز ایک نئی رہائشی سہولت کا افتتاح کریں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago