Categories: قومی

چین اغوا کیے گئے ہندوستانی نوجوانوں کو فوراً رہا کرے، اروناچل پردیش کے ایم ایل اے نینونگ ایرن کا بیجنگ سے مطالبہ

نئی دہلی ۔20 جنوری

اروناچل پردیش سے پاسیگھٹ ویسٹ ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے( نینونگ ایرنگ نے بدھ کے روز ہندوستانی نوجوان میرام تارون کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا  ہے  جسے مبینہ طور پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے اغوا کیا تھا۔ ایرنگ کے مطابق، اروناچل پردیش کے 17 سالہ نوجوان کو چینی فوج نے منگل کو اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی زمینوں میں چینی مداخلت کو روکے۔ایرنگ نے ٹویٹ کیا" چونکا دینے والا!! #CCPCchinaکے PLAنے کل اروناچل پردیش سے معصوم نوجوانوں کو اغوا کیا  @MEAIndia @HMOIndiaلڑکے کی بحفاظت واپسی میں مدد کرے اور ہماری سرزمین میں چینی مداخلت کی جانچ ہونی چاہیے،" ۔

ان کی ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ تارون کو  پی ایل اے نے ہندوستانی علاقے کے تحت لنگٹا جور نامی جنگل سے سیونگلہ کے قریب شام 6:30 بجے کے قریب اغوا کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ تارون اپنے دوست جانی یائنگ کے ساتھ ٹوٹنگ کے تحت بشنگ کے آخری سرحدی گاؤں میں شکار کے لیے گیا تھا۔ تاہم، 27 سالہ یاینگ چینی فوج سے بچ گیا اور اس نے اغوا کی واردات کا انکشاف کیا۔

قبل ازیں، مشرقی اروناچل پردیش کے رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان کو منگل کو اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع سے ' اغوا' کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ان نوجوانوں کو اغوا کیا ہے جہاں سے اروناچل پردیش میں سانگپو دریا بھارت میں داخل ہوتا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، "چینی پی ایل اے نے زیڈو ول کے 17 سالہ شی میرام تارون کو کل 18 جنوری 2022 کو سیونگلہ کے علاقے (بشنگ گاؤں) کے تحت ہندوستان کے علاقے لنگٹا جور (2018 میں ہندوستان کے اندر 3-4 کلومیٹر سڑک) کے اندر سے اغوا کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago