قومی

سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، پہلی چار پوزیشنیں خواتین کے نام

سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، پہلی چار پوزیشنیں خواتین کے نام

یونین پبلک سروس کمیشن نے منگل کو ‘سول سروسز امتحان 2022’ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرتبہ کل 933 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 613 مرد اور 320 خواتین ہیں۔ ان کے علاوہ 41 معذوروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سرفہرست چار امیدوار خواتین ہیں۔ ٹاپ 25 میں 14 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

گزشتہ سال جون میں سول سروسز (ابتدائی) کا امتحان ہوا تھا جس میں 11 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ امتحان میں تقریباً 5.73 لاکھ امیدوار شریک ہوئے۔ ان میں سے 13,090 نے تحریری (مین) امتحان پاس کیا تھا۔ ان میں سے 2,529 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ایشیتا کشور نے سول سروسز کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کا امتحان اختیاری مضامین کے طور پر پاس کیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس سے اکنامکس (آنرز) میں گریجویٹ ہیں۔

دہلی یونیورسٹی کے کروری مال کالج سے کامرس گریجویٹ گریما لوہیا نے اپنے اختیاری مضامین کے طور پر کامرس اور اکاؤنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ IIT، حیدرآباد سے سول انجینئرنگ (B.Tech) میں گریجویٹ اوما ہارتھی نے بطور اختیاری مضمون بشریات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج سے گریجویٹ (بی ایس سی) اسمرتی مشرا نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر زولوجی کے ساتھ چوتھا رینک حاصل کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago