تفریح

کانز کے اپنے سیکنڈ اپیئرینس میں بلیک آوٹ فٹ میں مونی رائے نے جلوہ بکھیرا

مونی رائے کا شمار بی ٹاؤن کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں  نے شروعات ٹی وی سیریلز سے کی لیکن بعد میں انہوں نے بالی ووڈ میں ایک بڑی چھلانگ لگائی۔ مونی رائے کو اکثر ان کے شاندار لک، فیشن کے انتخاب اوراسٹائل کے لیے سراہا جاتا ہے۔

اس وقت مونی رائے کانز فلم فیسٹیول میں اپنی شرکت کو لے کر زیربحث میں ہیں۔ مونی رائے نے کانز فلم فیسٹیول سے انسٹاگرام فیملی کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کیں۔ پیلے لباس کے بعد کالے لباس میں اداکارہ کا نیا روپ سامنے آگیا ہے۔ اس بلیک گاؤن نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے کانز 2023 کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔ اس سب کے درمیان مونی رائے کے مداح اداکارہ کے لباس کو لے کر کافی پرتجسس  ہیں۔

مونی رائے نے کانز 2023 کے لیے اپنے لباس کا انتخاب کرتے ہوئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں  نے ایک شاندار بلیک اسٹریپ لیس گاؤن پہنا ۔ اس سیاہ اسٹریپ لیس گاؤن کو ڈیزائنر طارق ایڈیز نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اسے کسٹم ڈیزائنر اکشے تیاگی نے اسٹائل کیا ہے۔ مشہور میک اپ آرٹسٹ جارج پی کرٹیکوس نے مونی رائے کی  اس لک کا فلالیس میک اپ کیا ہے۔

مونی رائے نے کانز میں اپنی شرکت  پر کہا، “میں باوقار کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں۔ کانز میں لینسکارٹ کی نمائندگی کرنا اور اس باوقار فیسٹیول کا حصہ بننا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں اس ناقابل یقین موقع کے لیے شکر گزار ہوں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ کانز (فرانس) میں 76 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ 16 مئی کو شروع ہوا اور 27 مئی کو ختم ہوگا۔ مانوشی چھلر، سارہ علی خان، مرنال ٹھاکر، ایشوریا رائے بچن اور اروشی روتیلا جیسی کئی ہندوستانی مشہور شخصیات اب تک ریڈ کارپٹ پر چل چکی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago