Categories: قومی

کشمیر میں دہشت پسندوں اور فورسز کے درمیان نہ تھمنے والی جھڑپوں کا سلسلہ جاری

پلوامہ میں پاکستانی دہشت پسند سمیت تین دہشت پسند مارے گئے

سری نگر، 05جنوری(انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں فورسز اور دہشت پسندوں کے درمیان ہونے والی گولی باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔جس کے دوران بدھ کو پلوامہ کے علاقے چانگام میں دہشت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد جیش محمد تنظیم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی دہشت پسند سمیت تین دہشت پسند مارے گئے۔ کشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، دہشت پسند تنظیم جیش محمد کے 03 دہشت پسند بشمول ایک پاکستانی دہشت پسند مارا گیا۔

جب کہ ان کے قبضہ سے مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بشمول 2 ایم-4 کاربائن اور 1 اے کے سیریز کی رائفل برآمد ہوئی۔ آئی جی پی کشمیر نے اسے فورسز کیلئے بہت بڑی کامیابی بتا یا ہے۔ قبل ازیں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ پر چندگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ہدف بنائے گئے مقام کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے دہشت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔جس کے دوران جوابی کارروائی میں تین دہشت پسند مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کے روز کولگام گن فائٹ میں دو مقامی ٹی آر ایف دہشت پسند مارے گئے تھے۔

یہ پانچ دنوں میں سال 2022 شروع ہونے والا پانچواں انکاؤنٹر ہے اور فورسز نے تین پاکستانی دہشت پسندوں سمیت آٹھ دہشت پسندوں کو پانچ دنوں میں ہلاک کیا ہے،جبکہ ان کے قبضے سے کافی تعداد میں گولہ بارود بشمول M4کارباین بندوقیں بھی برآمد کی ہیں، جو کہ جدید ترین ہتھیار مانا جاتا ہے، اور اس ہتھیار کو زیادہ تر جیش محمد تنظیم کے دہشت پسند استعمال کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago