قومی

متعلقہ فریقوں کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا

نئی دہلی،29 اگست، 2022/ کاروبار  کے فروغ اور خدمات سے متعلق مرکز (ڈی ای ایس ایچ) بل ، 2022 کے بارے میں کامرس کے محکمے نے آج ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اس کا انعقاد کامرس کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم ، آئی اے ایس کی قیادت نئی دلی کے وگیان بھون میں کیا گیا۔ جس میں ڈی ای ایس ایچ بل کے بارے میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے فریقو ں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کامرس سکریٹری کے کلیدی خطبے کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ ڈی ای ایس ایچ بل کا مسودہ ایس ای زیڈ کے کام کاج سے سیکھتے ہوئے تیار یا گیا ہے ۔ یہ مسودہ  دس سال سے بھی زیادہ مدت میں تیار کیا گیا ہے  اور اس کے لیے متعلقہ فریقوں کی بھی رائے لی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک پرزینٹیشن بھی دیا گیا جس میں ڈی ای ایس ایچ بل کے مسودے پر ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا۔ پرزینٹیشن میں نئے قانون کی خاص باتیں بیان کی گئیں ۔

متعلقہ فریقوں نے ڈی ای ایس ایچ بل کے مجوزہ فریم ورک کو بڑے پیمانے پر سراہا اور اعتراف کیا کہ قانون کے مسودے میں متعلقہ فریقوں کی طویل عرصے سے زیر التوا زیادہ تر ضرورتوں کو پورا کیا گیا ہے ۔ متعلقہ فریقوں نے اس مسودے کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت سی تجاویز بھی پیش کیں۔

اس میٹنگ کا اختتام سبھی متعلقہ فریقوں کے شکریہ ادا کرنے کےساتھ ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago