Categories: قومی

مہینہ کے پہلے دن کمرشیل گیس سلنڈر 102.50 روپے مہنگا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، یکم مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس یوکرین جنگ کے ہمہ گیر اثرات مقامی مارکیٹ میں نظر آنے لگے ہیں۔ رواں ماہ کے پہلے روز کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم مئی سے ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کمرشیل گیس کی قیمت بڑھ کر 2355.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے جو اب تک صارفین کو 2253 روپے میں مل رہی تھی۔ ساتھ ہی 5 کلو کا ایل پی جی گیس سلنڈر 655 روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم گھریلو ایل پی جی گیس کی قیمت میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس اضافے کے بعد اب کولکاتہ میں 19 کلو کا کمرشیل گیس سلنڈر 2454 روپے کا ہو گیا ہے جو 2351.50 روپے میں دستیاب تھا۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں اب کمرشیل گیس سلنڈر 2307.50 روپے میں ملے گا، جو پچھلے مہینے تک 2205 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ اسی طرح چنئی میں اس سلنڈر کی قیمت اب 2508.5 روپے ہو گئی ہے، اب تک یہ 2406 روپے میں مل رہی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago