Categories: قومی

کانگریس اور سدھو : کیپٹن کو بولڈ کرنے کے بعد سدھو کی خواہشات کیوں آسمان پر؟

ہر طرف سے سدھو کی تنقید جاری : جانئے کس نے کیا کہا؟

مس گائیڈیڈ میزائل ہیں سدھو، پہلے کیپٹن اور اب کانگریس پر گرے: سکھبیر بادل

مخالفین کے ساتھ ساتھ سدھو پر اپنے  بھی ہوئے حملہ آور

سدھو کی خواہشات بہت زیا دہ ہیں:  رونیت سنگھ بٹو

ممبئی چلے جائیں تب ہی ہوگاکانگریس کا بھلا: بادل

پنجاب میں چرن جیت سنگھ چنی کے وزیر اعلیٰ بننے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہی نوجوت سدھو نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی پارٹی کے رہنما بھی ان پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی خبروں کے ساتھ ہی دہلی پہنچے کیپٹن امریندر سنگھ نے سدھو پر جوابی حملہ کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ سدھو پر سخت حملہ کرتے ہوئے  انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ ایک مستحکم شخص نہیں ہے اور سرحدی ریاست پنجاب کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو نے سدھو کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے عزائم حد سے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کوئی بھی عہدہ مطمئن نہیں کر سکتا۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں بھی سدھو پر شدید زبانی حملے کر رہی ہیں۔ شرومنی اکالی دل بادل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے انہیں ایک مس گائیڈیڈ میزائل کہا۔ بادل نے کہا کہ سدھو اس مس گائیڈیڈ میزائل کی طرح ہے، جو پہلے کیپٹن امریندر سنگھ پر گرا اور ان کا سیاسی کیریئر برباد کر دیا اور اب کانگریس پر گرا ہے، جس کے بعد یہ واضح ہے کہ پنجاب میں کانگریس کا کوئی وجود نہیں رہا ہے۔

بی جے پی نے بھی نوجوت سنگھ سدھو کو بھی غیر مستحکم شخص قرار دیا اور کہا کہ جب وہ بی جے پی میں تھے تب بھی وہ کسی چیز سے مطمئن نہیں ہوتے تھے۔ وہ ہر روز اپنی ہی پارٹی کے خلاف بغاوت کرتے تھے۔ اپنی پارٹی کے خلاف جھنڈا بلند کرنا سدھو کی فطرت میں ہے۔سدھو کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب میں دلت وزیر اعلیٰ بننا ہضم نہیں ہو رہا تھا۔

فی الحال و زیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور ان کے بیشتر وزرا اور ایم ایل اے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن میڈیا میں گردش کر رہا سدھو کا استعفیٰ خود ہی سب کچھ کہہ رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago