Categories: قومی

کانگریس نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر مرکز کو گھیرا

کانگریس نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر مرکز کو گھیرا

نئی دہلی ، 15 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کانگریس نے مودی سرکار کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ حکومت عام لوگوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔ اس سے نہ تو لوگوں کی روزی کی پروا ہے اور نہ ہی گھریلو خاتون کے باورچی خانے کے بگڑتے ہوئے بجٹ کی فکر۔ یہ حکومت صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کانگریس کی ترجمان سوپریہ شرینیت نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت عام لوگوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پہلے زراعت کے خلاف قانون لا کر کسانوں کو سڑک پر کھڑا کرنے کا کام کیا گیا ۔ پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کا کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسی تسلسل میں ، حکومت کے نئے مظالم ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے حکومتی فیصلے سے ملک میں ہر چولہا اور ہر گھریلو خاتون کا بجٹ خراب ہوجائے گا۔

کانگریس لیڈرنے کہا کہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور اب ایل پی جی کی قیمتیں بھی فتارپر ہیں۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ 10 دنوں میں 75 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 فروری کو ، گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور آج سے اس کی قیمت میں 50 روپے مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ دسمبر 2020 کے بعد سے اب تک سلنڈر کی قیمت میں 175 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سپریا شرینیت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو شرم آنی چاہیےکہ پوری معیشت ٹھپ ہو چکی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت اپنی بدانتظامی کو درست کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل نئے مظالم ڈھارہی ہے۔

انہوں نے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے فیصلے کو حکومت کا وبا میں مواقع تلاش کرنے کا عمل قرار دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب بحران کی صورت حال تھی تو عوام حکومت کے ساتھ کھڑے تھے ، لیکن جب خام تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے تو پھر عوام کوکیوں فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر راہل نے کہا ’جنتاسے لوٹ کر صرف دوآدمی کاہورہاہے وکاس ‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوکنگ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے مرکز میں مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس حکومت میں لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اورصرف دو افراد ترقی کر رہے ہیں۔

وائےناڈکے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا اور بڑھتی افراط زر پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ جنتاسے لوٹ ، صرف  دو  کاوکاس۔ سچ تو یہ ہے، گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں اتوار کو 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،جس پر انہوں نے حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایاہے ۔

قابل ذکر ہے کہ پیر سے دارالحکومت دہلی میں ایل پی جی کے 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس قیمت میں اضافے کے بعد ، لوگوں کو دہلی میں ایک سلنڈر کے لیے 769 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے قبل 4 فروری کو میٹرو سٹی میں بغیر سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago