Categories: قومی

کانگریس نے شروع کیا اپنا ’آئی این سی ٹی وی‘ چینل

کانگریس نے شروع کیا اپنا ’آئی این سی ٹی وی‘ چینل

کانگریس نے یوٹیوب پر اپنے ڈیجیٹل چینل ’آئی این سی ٹی وی‘ کا نشر ہفتے کے روز باضابطہ شروع کر دیا

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اجے ماکن، خزانچی پون بنسل سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں نے ورچول ذریعے سے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ٹی وی چینل مسائل سے ہٹ کر محض حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں اور ایسے میں عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے پارٹی نے یہ ڈیجیٹل چینل شروع کیا ہے۔

اس موقع پر مسٹر وینوگوپال، مسٹر ماکن اور مسٹر بنسل کے علاوہ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا، سوشل میڈیا سیل کے سربراہ روہن گپتا اور یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سمیت پارٹی کے کئی رہنما موجود تھے۔

چینل کی شروعات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی اس ڈیجیٹل چینل کے ذریعے لوگوں کی آواز بلند کرے گی اور حکومت کو عوامی مفاد کے مسائل پر فوری طور پر کام کرنے کے لیے دباؤ بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ ٹی وی چینل ایسے مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں جو عوام سے متعلق ہیں۔ اس چینل پر ان مسائل کو ترجیحی طور پر اٹھایا جائے گا اور حکومت پر عوامی مفاد میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ مسٹر بنسل نے کہا کہ چینل پر ان مسائل کو اٹھایا جائے گا‘ جنھیں حکومت اور اس کے لیے کام کرنے والے چینل اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago