Categories: قومی

کانگریس لیڈر سبودھ کانت سہائے کے بگڑے بول، وزیراعظم مودی پر نازیبا تبصرہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 کانگریس کے سینئر لیڈر سبودھ کانت سہائے نے وزیر اعظم مودی پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ پیر کو دہلی میں کانگریس کے زیر اہتمام ستیہ گرہ کے دوران سہائے نے کہا کہ پی ایم مودی ہٹلر کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اس لیے ان کی موت بھی ہٹلر جیسی ہو گی۔ تاہم کانگریس نے سبودھ کے اس بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جنتر منتر پر کانگریس کے ذریعہ منعقد کئے گئے احتجاج کے دوران سہائے نے کہا کہ اس وقت پوری اپوزیشن میں راہل گاندھی واحد لیڈر ہیں جو پی ایم مودی سے آنکھیں  ملا کر باتیں  کرتے ہیں اس سے گھبرا کر مودی حکومت کانگریس لیڈر کو پریشان کر رہی ہے۔ سہائے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جھارکھنڈ کی حکومت کو گرانے کے لیے روزانہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ای ڈی نے آج چوتھے دن بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان اس انکوائری کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago