Categories: قومی

جھوٹ کی بنیاد پر قومی رہنماؤں پر سوال اٹھانے والوں کی مخالفت کرے گی کانگریس: سونیا گاندھی

نئی دہلی، 15 اگست (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کو کہا کہ ”اپنے آپ میں مگن“ مرکزی حکومت ملک کے آزادی پسندوں کی عظیم قربانیوں اور شاندار کارناموں کو معمولی ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس عظیم قومی لیڈروں کو جھوٹ کی بنیاد پر کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کرے گی۔

یوم آزادی کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے تاریخی حقائق پر جھوٹ اور غلط بیانی کی بنیاد پر گاندھی-نہرو-پٹیل-آزاد جیسے عظیم قومی لیڈروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کی پارٹی ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی کووڈ-19 سے متاثر ہیں۔ اسی وجہ سے وہ آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر امبیکا سونی نے پرچم کشائی کی۔ جس میں پارٹی کے سینئر کارکنوں نے شرکت کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور آنند شرما اس دوران ایک ساتھ کھڑے نظر آئے۔

سونیا گاندھی نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کے روشن جمہوری مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں ہندوستان نے اپنے باصلاحیت ہندوستانیوں کی محنت سے سائنس، تعلیم، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں بین الاقوامی میدان میں نا قابل فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔ ایک طرف ہندوستان نے اپنے دور اندیش لیڈروں کی قیادت میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی نظام قائم کیا۔  وہیں جمہوریت اور آئینی ادارے مضبوط بنایا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان نے زبان، مذہب اور فرقہ کی تکثیری کسوٹی پرکھرا اترنے والے ایک سرکردہ ملک کے طور پر اپنی قابل فخر شناخت قائم کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago