Categories: قومی

قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 100 کے پار

نئی دہلی ، 7 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ممبئی اور چنئی کے بعد اب دہلی اور کولکتہ میں بھی پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرگئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 100.21 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب قومی دارلحکومت میں غیر برانڈیڈ پیٹرول 100 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے اضافے سے 89.53 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

کولکاتہ میں بھی پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور فی لیٹر 100.23 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر ڈیزل 92.50 روپے فی ڈالر میں فروخت ہوا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 32 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اب پٹرول 106.25 روپے اور ڈیزل 97.09 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 101.06 روپے اور ڈیزل 15 پیسے اضافے سے 94.06 روپے فی لیٹر ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 100.21 —————— 89.53

ممبئی ————— 106.25 —————— 97.09

چنئی —————- 101.06 -—————– 94.06

کولکاتہ ———— 100.23 —————— 92.50

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago